English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحد ہ کی جانب سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت

القمر

اقوام متحد ہ نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کئی بچوں کی ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے اپنے تحریری بیان میں اسرائیل کے حالیہ حملوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ  جھڑپوں  میں کسی بھی بچے کو نقصان پہنچانا انتہائی پریشان کن ہے۔ بچوں کو مارنا اور زخمی کرنا غیر معقول ہے۔

مشیل بیچلیٹ نے کہا ہے کہ  گزشتہ ہفتے فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 19 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کا قانون واضح اور غیر مبہم ہے۔ عام شہریوں یا عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے ممنوع ہیں۔ ان حملوں کو روکا جانا چاہیے۔

مشیل بیچلیٹ  نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی بار بار خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہی کا  مکمل فقدان ہے۔ انہوں نے  فلسطین میں شہری ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بیچلیٹ نے کہا کہ اسرائیل کے جاری تشدد کے سامنے استثنیٰ کا ماحول تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی صورت حال انتہائی نازک ہے، نابلس میں ہونے والے واقعات سے غزہ میں تنازعہ مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔ مزید خونریزی سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ صبر و  تحمل کی ضرورت ہے۔

5 اور 7  اگست کو غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 17 فلسطینی بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، 9 اگست کو مغربی کنارے میں ہونے والے حملوں میں 2 بچے مارے گئے تھے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے