پی ٹی آئی نے امریکہ اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے اہداف کیلئے Fenton/Arlock LLC نامی امریکی فرم سے معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے مطابق امریکی فرم ماہانہ 25000 ڈالرز کے بدلے پی ٹی آئی کے تعلقات عامہ، میڈیا و دیگر معاملات پر لابنگ کرے گی۔
9 اگست کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی اور امریکی فرم فینٹن اورلوک کے درمیان یہ معاہدہ 6 ماہ کی مدت کیلئے تشکیل پایا اور ایڈوانس کی مد میں 50000 ڈالرز کمپنی کو دیئے گئے۔
معاہدے کے مطابق امریکی فرم ماہانہ 25000 ڈالرز کے بدلے پی ٹی آئی (پارٹی) کے تعلقات عامہ، میڈیا، انفارمیشن، میڈیا بریفنگ، آرٹیکلز اور براڈکاسٹنگ میں معاونت کرے گی اور پارٹی کے دیگر معاملات میں بھی لابنگ فرم کے طور پر کام کرے گی۔
یہ معاہدہ 6 ماہ کیلئے کیا گیا جو اگست 2022 سے شروع ہو کر جنوری 2023 پر ختم ہوگا، پارٹی کی جانب سے ایڈوانس مد میں 50000 ڈالر فرم کو دے دئیے گئے جبکہ معاہدے میں لکھا گیا اگست اور ستمر کے ایڈوانس اخراجات کی مد میں 5000 ڈالر ابھی واجب الادا ہیں۔
Just discovered that @PTIofficial has hired a lobbying firm in DC at a cost of $25,000 per month.
As per documents filed on August 9, the party has engaged Fenton/Arlock LLC to support PTI’s "goals for good relations with the United States and the Pakistani diaspora in the US.” pic.twitter.com/GuIEowuOJn
— Uzair Younus عُزیر یُونس (@UzairYounus) August 11, 2022
اس سے قبل مارچ 2022 میں واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان ایمبیسی نے Fenton/Arlock نامی اسی فرم کو ماہانہ $30,000 پر رکھا تھا۔
Fenton/Arlock was also hired by the Pakistan Embassy in DC in March 2022 for $30,000 a month, as per documents publicly available at the link below.https://t.co/gybyHCy53h pic.twitter.com/BEWhTkXOJJ
— Uzair Younus عُزیر یُونس (@UzairYounus) August 11, 2022
For those saying this is PTI USA, not Pakistan, read the screenshot below closely.
Clearly says PTI USA is "in certain instances directed by the foreign political party in Pakistan.” pic.twitter.com/XsS7NYYZBb
— Uzair Younus عُزیر یُونس (@UzairYounus) August 11, 2022
معاہدے کی مکمل تفصیلات دیکھئیے۔
