ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: لٹویا پارلیمنٹ کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کے منافی ہے

روس نے لٹویا پارلیمنٹ کے روس کو ‘دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی حکومت’ تسلیم کرنے  کے خلاف احتجاج کیا اور اسے بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا ہے۔

روس وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں، کل لٹویا پارلیمنٹ کے، روس کو  دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی حکومت تسلیم کرنے کے، فیصلے کی یاد دہانی کروائی گئی اور اس فیصلے کو اشتعال انگیز قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لٹویا پارلیمنٹ کا فیصلہ موجودہ بین الاقوامی قانون کے منافی اور اقوام متحدہ  کے اصول و قواعد  کی شق نمبر 2 کے خلاف ہے۔ لٹویا انتظامیہ روس مخالف سیاست پر عمل پیرا  ہے۔ نازی ازم کی حمایت کر رہی ہے اور کرائے کے جنگجووں کی حیثیت سے یوکرین جانے کے لئے اپنے شہریوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لٹویا کے اسمبلی ممبران کو اشتعال انگیز اقدامات سے باز آ جانا چاہیے۔  اپنے ملک اور شہریوں کے مفادات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اس بات کو ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ وہ کون سے عوام کے منتخب کردہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں