ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی خفیہ ایجنسی کا آپریشن: PKK کا ایران الاصل دہشت گرد ہلاک

ترکی کی خفیہ ایجنسی MIT نے شام کے علاقے قامشلی میں 6 اگست کے آپریشن میں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPGکے نام نہاد صوبے عمودِ دربیسیہ کے ذمہ دار ایران الاصل اور "ریزان جاوید” کوڈ نیم والے دہشت گرد، یوسف محمود ربّانی کو غیر فعال بنا دیا ہے۔

موصول معلومات کے مطابق ترکی کی خفیہ ایجنسی نے دہشت گرد ربّانی کی شام میں نشاندہی کی۔ یہ دہشت گرد، صوبہ حفتنن میں بحیثیت علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد ذمہ دار کے دور میں، ترک مسلح افواج پر حملوں کے احکامات جاری کرتا تھا۔

محتاط تحقیقات  کے بعد ترکی خفیہ ایجنسی کی طرف سےکئے گئے آپریشن میں دہشت گرد ربّانی اور نام نہاد صوبے عمودِ دربیسیہ کے ذمہ دار  اور "روہاز عمودہ” کوڈ نیم والے دہشت گرد مظلوم ایسات کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں