English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم بحیرہ ایجین اور بحیرہ روم میں امن اور استحکام کے قیام کی کوششوں میں مصرف ہیں: حلوصی آقار

القمر

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ایجیئن اور بحیرہ روم امن اور استحکام کے لیے دوستی کا سمندر ثابت ہوں گے۔

حلوصی آقار   نے ان خیالات کا اظہار  کل، اناطولیائی میڈیا کے مشترکہ نشریات میں "Anadolu Asks” پروگرام کی براہ راست نشریات میں شرکت  کرتے ہوئے اپنے جائزے میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ  سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ترکی ایک مضبوط، قابل اعتماد اور موثر اتحادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام  سے متعلق   ہماری خواہش ہے کہ بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ روم دوستی کا سمندر بنیں۔ ہم ترکی اور قبرص میں اپنے بھائیوں کے حقوق، قوانین اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم  ہیں اور  دفاع کرنے کی پوری صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امسال  عظیم فتح کی 100 ویں سالگرہ منائی جائے گی، جس نے ایک صدی قبل یونان پر غلیظ حملے کی کوشش اور ظلم کا خاتمہ کیا تھا۔

آقار نے کہا کہ  یونان کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے اور نئی مہم جوئی نہیں کرنی چاہیے  کیونکہ ایسا کرنے سے انہیں مایوسی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

شام کے خلاف ممکنہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  آقار نے کہا کہ  خطے میں دہشت گردوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

حلوصی آقار نے کہا کہ  انہوں نے امریکہ اور روس دونوں کے ساتھ شام کی سرزمین سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے ارکان  کے انخلا  کے  معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور ان دونوں ممالک کو اس معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر حال ہی میں، تل ابیض اور منبج سے ہراساں کرنے اور عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ جگہ تقریباً دہشت گردی کا   گڑھ بن چکا ہے۔ اگر ہراساں کرنے اور حملہ کرنے کی کوئی  کوششیں کی جاتی ہیں تو ان کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی روس-یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی دونوں ممالک کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مونٹریکس معاہدے (1936) کے دائرہ کار  میں بحیرہ اسود کے  ، تمام متعلقہ  ممالک  کے ساتھ پر سکون اور امن کے ساتھ رہنے  کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے