ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کے جھنڈے لگا دئیے گئے، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

لاہور میں یوم آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کے پارٹی پرچم لگا دئیے گئے جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شہریوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے کچھ لوگ شہر کے بڑے پولز پر لگے پاکستان کے پرچم اتار کر اس کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم لگا رہے ہیں۔

اس اقدام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کو قومی پرچم کی بے حرمتی سے تعبیر کیا ہے اسی لئے ٹویٹر پر #توہین_پرچم_نامنظور کا ٹرینڈ چلایا جارہا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ لاہورمیں 14 اگست سے ایک دن پہلے قومی پرچم اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیا آزادی کے 75 سال بعد شخصی غلامی کا دور شروع ہو رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر یہ خیبرپختون خوا، بلوچستان، سندھ میں ہو رہا ہوتا تو غداری کے فتوے کا سیلاب آ جاتا۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اصلی چہرہ سامنے آرہا ہے۔

خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی کی جانب سے ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا جارہا ہے۔ ہاکی کے سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے اس خدشے کا اظہار کیا جارہا تھا کہ ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے گراؤنڈ میں موجود ٹرف کو بھی نقصان پہنچے گا۔ پاکستان میں پہلے ہاکی گراؤنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں ایسے میں سیاسی پارٹی کا جلسہ وہاں منعقد کرنے سے رہا سہا ہاکی گراؤنڈ بھی ختم ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں