ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین میں شدید آندھی سے مچنے والی تباہ کاریوں میں ایک شخص ہلاک درجنوں زخمی

بتایا گیا ہے کہ اسپین کے مشرقی شہر ویلنسیا میں تیز آندھی  سے   ایک تفریحی مقام کے پلیٹ فارمز گرنے سے ایک  شخص ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہو گئے۔

ویلینسیا کی مقامی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈوسا فیسٹیول ڈی کلیرا نامی تفریحی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے قریب  شدید آندھی آنے سے میلے کے علاقے کے کچھ  اسٹیج گر گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک 22 سالہ شخص میلے میں تباہ کاریوں سے  دم توڑ گیا اور تقریباً 40 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

فیسٹیول کے عہدیداروں نے ایک تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا کہ جو کچھ ہوا اس سے وہ خوفزدہ اور شدید غمزدہ ہیں، اور اعلان کیا کہ تقریبات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور علاقے کو خالی کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں