قوم اس عہد کی تجدید کے ساتھ کہ آج مادر وطن پاکستان کے یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہی ہے کہ وہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ کام کرے گی۔
آج کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
جشن آزادی کی مناسبت سے سرکاری اور نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو سربز پرچموں اور برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے جبکہ قومی پرچم، پینٹنگز، بانیان پاکستان کے پورٹریٹس، پوسٹرز اور بینرز بھی جگہ جگہ نظر آرہے ہیں۔
یوم آزادی کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل محمد شہباز خان تھے، جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
اس کے بعد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر بھی گارڈز تبدیلی کی تقریب روایتی جوش و خروش سے منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان نیول اکیڈمی کے کموڈور محمد خالد تھے، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
Presenting the official release of re-recorded National Anthem on 75th anniversary of 🇵🇰
#PakistanAt75 #IndependenceDay pic.twitter.com/r1jrtju7cJ
— Prime Minister’s Office (@PMO_PK) August 14, 2022
