English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریا میں تارکین وطن کی وین الٹ گئی،3 افراد ہلاک متعدد زخمی

القمر

آسٹریا میں غیرقانونی تارکین وطن کی وین الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ  وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق ،یہ  حادثہ  آسٹریا کی ہنگری کے ساتھ سرحد کے قریب برگن لینڈ ریاست میں پیش آیا۔

وین ڈرائیور کے سرحدی پولیس سے بچنے کی کوشش کے نتیجے میں وین الٹ گئی، حادثے کی شکار وین میں بچوں سمیت 20 افراد سوار تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہنگری سے آسٹریا میں غیر قانونی داخلے کے لیے آنے والی کئی گاڑیاں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے