English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یروشلم میں فائرنگ کا واقعہ،متعدد افراد زخمی

القمر

مقبوضہ بیت المقدس کے مغرابی محلے میں آبادکاروں کو لے جانے والی اسرائیلی بس پر آج علی الصبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق، یروشلم میں فائرنگ کی کارروائی ایک پیچیدہ تھی اور یہ 3 الگ الگ مقامات پر ہوئی جس میں ایک اسرائیلی بس، پھر ایک گاڑی اور متعدد آباد کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی معلومات  ایک بندوق بردار بس میں داخل ہوا اور بس میں موجود مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد وہ وہ گاڑی سے اتر کر فرار ہوگیا۔

عبرنی اخبار یدیعوت احرونوت نے اطلاع دی ہے کہ فائرنگ یروشلم کے دو چوکوں میں ہوئی، جس میں سات افراد زخمی ہوئے۔

یروشلم کے سلوان محلے کی طرف بھاگنے والے دو افراد کا پیچھا کیا جا رہا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے ایک کار سے فائرنگ کی اور فوراً موقع سے فرار ہو گئے۔

 یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور لفٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک معذور خاتون کو بس میں چڑھنے میں مدد کر رہا تھا۔

بتایا گیا ہےکہ 7 افراد زخمی ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے