English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان: ضلع دیر میں دھماکہ،پاک فوج کے دو جوان شہید

القمر

 پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں دھماکے سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق دیر کے علاقے باروال میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ساجد علی شہید اور سپاہی عدنان ممتاز شہید کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے