English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا: سیلاب کی تباہ کاریوں میں 50 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی

القمر

نائیجیریا کے صوبہ جیگاوا میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نائیجیریا ہنگامی حالات ایجنسی کےجیگاوا سیکرٹری جنرل الحاج یوسف ثانی بابورا نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے 27 علاقوں میں جاری موسلادھار بارشیں سیلابی ریلوں کا سبب بن رہی ہیں۔

بابورا نے کہا ہے کہ سیلاب میں 50 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہزاروں سیلاب زدگان، علاقے میں قائم کئے گئے 11 عارضی کیمپوں میں اور بعض  سرکاری عمارتوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

بابورا نے کہا ہے کہ حکومت نے سیلاب زدگان کے لئے عارضی کیمپ لگائے ہیں اور ادویات اور خوراک جیسی انسانی امداد فراہم کی ہے۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیات کے ماہرین نے وارننگ دی تھی کہ ملک میں 53 ملین انسانوں کو سیلاب کا خطرہ درپیش ہے۔

صوبہ یوبے میں گذشتہ مہینے کی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 4 افراد ہلاک ہو گئےا ور 12 رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے تھے۔

منطقہ حارہ میں واقع ملک نائیجیریا میں بارشوں کی سالانہ اوسط مقدار مختلف علاقوں میں مختلف  رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے