English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصری حکومت گرجا گھر کے متاثرین کو معاوضہ دے گی

القمر

مصری دارالحکومت قاہرہ کے مغرب میں واقع  ایمبادا نامی علاقے میں واقع ایک گرجا گھر میں آتش زدگی کے دوران ہلاک شدگان اور زخمیوں کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

 وزارت امور برائے سماجی یک جہتی کے مطابق، اس واقعے میں 41 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے تھے لہذا اس المناک سانحے کے دوران ہلاک شدگان اور زخمیوں کو حکومت  نے معاوضہ اور ایک سال تک ماہانہ  تنخواہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  ہلاک شدگان کو بطور معاوضہ 25 ہزار تا 50 ہزار گِنی یعنی 1300 تا 2600 امریکی ڈالرز اور زخمیوں کو 261 ڈالرز معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  ابو صفین نامی گرجا گھر میں گزشتہ روز عبادت کے دوران  ا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں 41 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے تھے ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے