ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکواڈور  میں بم حملے میں  5 افراد ہلاک جبکہ 16زخمی

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور  کے شہر گوائے آقویل  میں بم حملے میں  5 افراد ہلاک جبکہ 16زخمی ہو گئے۔

اس شہر کے  محلے  کرسٹو کونسیلو میں نا  معلوم  افراد نے  بم حملہ کیا جس سے  8 مکانات اور 2 گاڑیوں  کو بھی  نقصان پہنچا ۔

وزیر داخلہ پیٹریسیو کاریلو نے اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ طویل  مدت سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے  منظم  جرائم   پیشہ افراد اب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملے کر رہے ہیں، جو کہ  ملک کے  خلاف اعلانِ جنگ سے کم  نہیں۔

صدر  گویلرمو  لاسو نے بھی سماجی رابطوں کے پیج پر اپنے  بیان میں   ہلاک شدگان کے  اہلِ خانہ سے  تعزیت کی ۔

لاسو نے    گوائے آقویل  کے عوام کے تحفظ کے لیے  سیکیورٹی  کابینہ کو فی الفور  کاروائی کرنے  کی ہدایت کی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں