ایک دن کے وقفے سے پاکستان اور بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر واہگہ۔ اٹاری بارڈر پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایک دن کے وقفے سے یومِ آزادی منانے والے دونوں ممالک کے سرحدی محافظوں نے معمول کی پرچم کشائی تقریب کو اضافی جوش و خروش سے ادا کیا۔
دونوں طرف کے محافظوں نے طاقت کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔
سرحدی محافظوں کا مظاہرہ دوستانہ مصافحے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔