ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میانمار: آنگ سان سوچی کو بد عنوانی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا

میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ  آنگ سان سوچی کو  بدعنوانی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

 عدالتی حکام کے مطابق، آنگ سان سوچی عدالت میں اچھی صحت میں نظر آئیں اور انہوں نے اپنی تازہ ترین سزا کے بعد کوئی بیان نہیں دیا۔

نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو پہلے ہی بدعنوانی، فوج کے خلاف اکسانے، کووڈ 19 کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور ٹیلی کمیونی کیشن قانون کو توڑنے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

 واضح رہے کہ سوچی کے وکلاء پر بھی میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد ہے۔

77سالہ آنگ سان سوچی گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے زیرحراست ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں