English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: PKK/YPG نے قارقامش پر 4 مارٹر گولے فائر کئے

القمر

ترکی کے ضلع غازی آنتیپ کی تحصیل قارقامش میں دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی طرف سے 4 مارٹر گولے فائر کئے جانے کے بعد ترک سکیورٹی فورسز کی طرف سے جوابی کاروائی کی گئی ہے۔

دریائے فرات کے مشرق میں دہشت گرد تنظیم کے زیر قبضہ علاقوں سے فائر کئے گئے 4 مارٹر گولے تحصیل قارقامش کی خالی اراضی میں گرے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو حلقےمیں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ضلع غازی آنتیپ کے گورنر ‘داود گُل ‘نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور  حملے کے بعد جوابی کاروائی کی گئی ہے”۔

جوابی کاروائی کے بعد غازی انتیپ کی تحصیل قارقامش کے مشرق میں واقع عین العرب  کے جنوب میں دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانوں سے دھواں اٹھنا شروع ہو گیا۔

علاقے پر ترک مسلح افواج کی جوابی فائرنگ کے بعد بعض دہشت گردی اہداف  سے شعلے اٹھتے بھی دیکھے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے