English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: خفیہ ایجنسی کا آپریشن، PKK/YPG کا سرغنہ ہلاک

القمر

ترکی خفیہ ایجنسی MIT نے شام کے شمالی علاقے قامشلی  میں آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے قامشلی کے لئے نام نہاد منتظم ‘دجوار سیلوپی’ کوڈ نیم والے دہشت گرد محسن یاعان  کو غیر فعال بنا دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق، سرحدی لائن پر سکیورٹی فورسز   کے خلاف کثیر تعداد میں دہشت گردانہ  کاروائیوں کے ماسٹر مائنڈ اور فاعل ‘ محسن یاعان ‘کی قامشلی میں موجودگی کی تصدیق کے بعد MIT  نے آپریشن کر کے دہشت گرد کو غیر فعال بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ MIT نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے سرغناوں کے خلاف آپریشنوں کو تیز کر دیا ہے۔ 6 اگست کو بھی قامشلی میں تنظیم کے ایران الاصل اور "ریزان جاوید” کوڈ نیم والے دہشت گرد یوسف محمود ربانی کو غیر فعال بنا دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے