عراق کے شمال میں پنجہ۔ٹائیگر آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترک فوجی جوان دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عراق کے شمال میں پنجہ۔ٹائیگر آپریشن کے علاقے میں نشاندہی کے بعد PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے”۔
