English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری زمین پر قبضے کا کیس: حلیم عادل کی ضمانت منسوخ، حراست میں لے لیا گیا

القمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل کو سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔

اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

اینٹی انکروچمنٹ حکام نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے لیکن ملزم تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہا۔

اینٹی انکروچمنٹ حکام نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ 12 نوٹسز کے باوجود حلیم عادل بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے۔

عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ حکام کے دلائل سننے کے بعد حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد انسداد تجاوزات حکام نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو حراست میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے