English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لٹویا: ہم، ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

القمر

لٹویا کے وزیر خارجہ ایڈگر ز رنکیوکس نے کہا ہے کہ ہمارا ملک ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

ایڈگرز رنکیوکس نے ترک ذرائع ابلاغ کے لئے، موضوع سے متعلق، جائزے میں کہا ہے کہ لٹویا ترک دفاعی صنعت کے ساتھ تعاون میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ ہماری دفاعی صنعت بھی بعض  سپلائی مواقع کی تلاش میں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لٹویا کے وزیر دفاع آرتیس پیبرکس بائراکتار TB2 کے مسلح ڈرون طیاروں کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ ترکی دفاعی صنعت کی کون سے مصنوعات ان کی مرکز توجہ بن رہی ہیں؟ رنکیوکس نے کہا ہے کہ لٹویا کی دفاعی صنعت اور ترکی کی دفاعی صنعت کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم یہ بات  بھی میرے علم میں ہے کہ ہمارے وزیر دفاع، مختلف  اقسام کے ترکی ساختہ  ایمونیشن کو نگاہ میں رکھے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں "سائبر دفاع” اور "سائبر سکیورٹی” کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک تعاون کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے