ترک ضلع شانلی عرفا کے قصبے بیریجیک کے قریب مارٹر گولے سے زخمی ہونے والا ترک فوجی اسپتال میں چل بسا۔
امور دفاع کے مطابق، بریجیک کے سرحدی علاقے میں گزشتہ روز علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے دہشتگردوں کی طرف سے داغے گئے مارٹر گولے کی زد میں آتے ہوئے ایک ترک فوجی انس غازی اوزدیمیر شدید زخمی ہوگیا جسے بر وقت اسپتال پہنچایا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ترک فوجی تمام کوششوں کے باوجود جام شہادت نوش کر گیا ۔
