ایران کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر آمادہ ہے۔
ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پریس نمائندوں کے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق سوالوں کے جواب دیئے۔
کنعانی نے بتایا کہ ایران جوہری معاہدے سےمبرا مختلف ذرائع کے توسط سے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کےلیے تیار ہونگے۔
کنعانی نے بتایا کہ امریکہ میں ہمارے بعض قیدی بلا وجہ امریکی عدالتی نظام کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔
