ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران خان تاحال ایم این اے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران خان تاحال ایم این اے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر

توشہ خانہ تحائف اسکینڈل میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس پر ابتدائی سماعت میں چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران خان تاحال ممبر قومی اسمبلی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

محسن شاہنواز رانجھا سمیت پانچ حکومتی ایم این ایز نے آرٹیکل 63 کے تحت عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے وکیل خالد اسحاق پیش ہوئے۔

تحریک انصاف کی جانب سے علی ظفر کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور انھوں نے موقف اپنایا کہ بیرسٹر علی ظفر مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے، سماعت ملتوی کی جائے۔ معاون وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کمیشن کو استعفیٰ منظور کر کے نہیں بھجوایا اور آپ اپنی مرضی کی تشریح نہ کریں۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ جب تک اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کر کے نہ بھیجے جائیں رکن ڈی نوٹی فائی نہیں ہو سکتا۔

کمیشن نے تحریک انصاف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں