English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الجزائر میں جنگلاتی آگ 26 افراد کی جان لے گئی

القمر

الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی سے 26 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی  ہوگئے۔

خبر کے مطابق ،جنگلات میں اچانک آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی اس پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہے۔

الجزائر کے وزیر داخلہ نے آگ لگنے کے واقعے میں 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تیونس کی سرحد کے قریب واقع جنگلات میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز ہیلی  کاپٹر کی مدد بھی لے رہے ہیں جبکہ  آگ کی وجہ سے 350 رہائشیوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ شمالی الجزائر میں ہر سال آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور  گزشتہ سال بھی آتشزدگی کے واقعے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ایک لاکھ ایکٹر زمین جل گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے