فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو لیک ہو چکی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کیساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔
اس ویڈیو کلپ میں سانا مارین اپنے دوستوں کیساتھ ایک محفل میں شریک ہیں جس میں فن لینڈ کی کابینہ کے دیگر وزرا بھی شامل ہیں۔ اس ویڈیو میں تمام افراد ہلا گلا کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سانا مارین کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حتیٰ کہ ایک اپوزیشن رہنما نے ان کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے تک کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تاہم 36 سالہ وزیراعظم سانا مارین نے منشیات کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی میں اپنے دوستوں کیساتھ صرف شراب پی تھی۔
خیال رہے کہ دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم کے بارے میں یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ وہ ایسی پارٹیوں میں شرکت کرتی ہیں۔ اکثر میوزک فیسٹیول میں شرکت کی ان کی تصویریں سامنے آتی رہتی ہیں۔
پچھلے سال انہوں نے کوویڈ 19 کے مریض کے قریبی رابطے میں آنے کے بعد نائٹ کلبوں میں جانے سے معذرت کی تھی۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے، مارین نے کہا کہ وہ جانتی تھیں کہ اسے فلمایا جا رہا ہے، لیکن وہ اس ویڈیو کے لیک ہونے پر پریشان ہیں۔ "میں نے رقص کیا، گایا اور پارٹی کی۔ یہ مکمل طور پر قانونی چیزیں ہیں۔ میں کبھی بھی ایسی صورتحال میں نہیں رہی جہاں میں نے دوسروں کیساتھ منشیات استعمال کی ہو۔
Finland’s Prime Minister @MarinSanna is in the headlines after a video of her partying was leaked today.
She has previously been criticized for attending too many music festivals spending too much on partying instead of ruling.
The critics say it’s not fitting for a PM. pic.twitter.com/FbOhdTeEGw
— Visegrád 24 (@visegrad24) August 17, 2022
ادھر اپوزیشن پارٹی کے رہنما ریکا پیورا نے میرین سے رضاکارانہ طور پر منشیات کا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو وزیراعظم کے رویے پر "شکوک” ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کے دیگر سیاستدانوں نے بھی وزیراعظم اور میڈیا کو زیادہ اہم اندرونی مسائل کے بجائے پارٹیوں کے بارے میں بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
🤪 Finland’s PM Sanna Marin (black top) in a video from a private party has leaked online in the company of her friends, who are discussing cocaine in the background.
Now you know why Finland was crowned the happiest country in the world for the 5th consecutive year. pic.twitter.com/z8YJscadny
— Santosh Patel (@Verma916161) August 18, 2022
سانا مارین نے اپنا دفاع کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ "میری خاندانی زندگی ہے، میری کام کی زندگی ہے، اور میرے پاس اپنے دوستوں کے ساتھ گزارنے کے لیے فارغ وقت ہے۔ میں اپنی عمر کے بہت سے لوگوں کی طرح ہوں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ ” خیال رہے کہ مارین دسمبر 2019 سے اقتدار میں ہیں اور اپنی پارٹی کی حمایت برقرار رکھتی ہیں۔
