English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک پانچ زخمی

القمر

اطلاع ملی ہے کہ  اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپوں کے دوران ایک فلسطینی کو شہید اور پانچ کو زخمی کر دیا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر نابلس میں "یوسف مقام ” کے ساتھ ساتھ   القدس کی گلیوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر دھاوا بولا۔

چھاپوں کے دوران اسرائیلی فورسز اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال کے نتیجے میں درجنوں افراد گیس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اپنے تحریری بیان میں ہلال احمر کے فلسطینی اہلکار احمد جبریل نے بتایا کہ نابلس شہر کے "یوسف مقام ” محلے میں پیش آنے والے واقعات میں 6 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں سے 4 کو حقیقی  گولیاں لگی  ہیں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 18 سالہ شخص کی موت واقع   ہوئی ہے جبکہ  آنسو گیس کی وجہ سے 25 فلسطینیوں کے دم گھٹنے کا خطرہ ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی  القدس  میں اکثر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے والی اسرائیلی فورسز مختلف الزامات کے تحت فلسطینیوں کو حراست میں لے رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے 2022 کے آغاز سے 26 جون تک تقریباً 1600 مرتبہ فلسطینی علاقوں پر چھاپے مارے۔ ان چھاپوں کے دوران 60 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور تقریباً 6000 فلسطینی زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے