ترکی کے ضلع قیصری میں "ارجیئس انٹرنیشنل ٹریک بائیسکل ریسوں” کا آغاز ہو گیا ہے۔
ٹیموں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ یہ ریس 4 دن تک جاری رہے گی۔
ریس، تومارزا، قاپوزباشی، دیوے لی اور کپادوکیہ سمیت 4 مراحل پر مشتمل ہے۔
ان مراحل کا انتخاب ضلع قیصری کے قدرتی و تاریخی حسن کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
اس ضلعے میں خاص طور پر کورونا وباء کے دنوں میں بائیسکل ریسوں کے سب سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
بائیسکل ریسر ٹیمیں، کوہِ ارجئیس کے بلند ارتفاعی کیمپ کے لئے بھی اور اولمپکس کے لئے پوائنٹ جمع کرنے کے لئے بھی ضلع قیصری کو ترجیح دیتی ہیں۔
موجودہ ریس21 اگست تک جاری رہے گی اور اس میں ترکی، امریکہ، قزاقستان، ملائیشیا، ازبکستان، جنوبی افریقہ سمیت متعدد ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں۔
