ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گل حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کر رہے ہیں، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی بیماری بہانہ قرار دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے ملزم شہباز شبیر کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا ہے، ملزم حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کررہا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بیماری کا بہانا کرملزم شہباز شبیر تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم حیلے بہانوں سے قانون کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شہباز گل کو طبیعت خراب ہونے پر پمز اسپتال روانہ کیا گیا تھا جہاں ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا تاہم گزشتہ روز مجموعی رپورٹ آنے پر اسپتال نے شہباز گل کو مکمل فٹ قرار دیا ہے۔

مزید برآں شہباز گل آج عدالت میں پیشی کے وقت رو پڑے، پولیس سخت سکیورٹی میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائی تو وہ وہیل چیئرپر موجودتھے، اس موقع پر شہباز گل کو جب عدالت لے جایا جارہا تھا تو وہ بری طرح رو پڑے اور بار بار ماسک مانگتے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں