صدر رجب طیب ایردوان نے 5ویں اسلامی یکجہتی گیمز میں 341 تمغے جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
جناب ایردوان نے سماجی رابطوں کے پیج پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "میں اپنے تمام قومی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے سخت محنت کی اور قونیہ میں منعقدہ 5ویں اسلامی یکجہتی گیمز میں کل 341 تمغے حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ۔ میں اپنے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نےاسلامی ممالک کے مختلف گوشوں سے آتے ہوئے سے ہمارے ملک کو عزت بخشی۔ "
