English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: گرمی کی شدید لہر، متعدد علاقوں میں ریڈ الارم جاری کر دیا گیا

القمر

چین کے ایک بڑے حصے کو گرمی کی شدید لہر نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

چین محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے ملک کے شمال مشرق اور مرکزی حصّوں میں جاری کردہ  "ریڈ الارم” کو تاحا بحال رکھا ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الارم کے مطابق آج گانسو، شانشی، ہنان، آنہوئی اور دیگر صوبوں کے بعض حصوّں میں درجہ حرارت  35 سے 39 درجے رہا ہے۔

بیان کے مطابق شانشی، سیچوآن، ہوبئی، ہونان، آنہوئی، جیانگ شی اور جیجیانگ  صوبوں اور چونگ چِنگ میں درجہ حرارت 40 درجے سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے