English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان: صوبہ بلوچستان تاریخ کی تباہ کن صورتحال سے گزر رہا ہے

القمر

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جاری موسلادھاربارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے  مزید 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تازہ جانی نقصان  کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 216 ہوگئی ہے اور ساڑھے 26 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

بلوچستان کے علاقوں کوژک ٹاپ، شاخہ ٹاپ، قلعہ عبداللّٰہ میں موسلادھار بارش کے باعث بیشتر ندیوں سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے گزر رہے ہیں۔

گزشتہ روز سے جاری موسلادھار بارشوں نےصوبے میں مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بُری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے، عارضی آمدورفت کے لیے بحال سڑکیں بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں

کوئٹہ چمن شاہراہ زیرآب آ گئی ہے اور کوئٹہ  اورچمن کے درمیان ہر قسم کی آمدورفت معطل ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کئی دنوں سے ملک بھر سے کٹا ہوا ہے اور تاریخ کی تباہ کن صورتحال سے گزر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے