English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی مسائل پر غور کےلیے جرمن،امریکی،فرانسیسی اور برطانوی رہنماوں کا رابطہ

القمر

جرمن چانسلر اولاف شولز،امریکی صدر جو بائیڈن ،فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون پر  عالمی مسائل کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہب اسٹرائیٹ نے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ اس بات چیت میں  روسی حملوں کے خلاف یوکرین کی مدد پر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔

 سربراہوں نے  یوکرین کے زاپوریا جوہری ری ایکٹر کی تازہ صورتحال پر بھی غور کرنے سمیت  یہ مطالبہ کیا کہ تنصیب کے قریب کسی بھی قسم کی عسکری حرکات سے بچا جائے جبکہ توانائی کمیشن کا ایک وفد  بھی ری ایکٹر کا معائنہ کرے۔

جرمن ترجمان نے مزید بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات،خطے میں ایران کے اقدامات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے