یمن کے شمالی شہروں حجہ اور عمران میں حالیہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی گِرنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔
SABA کی خبر کے مطابق حجہ کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گِرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔
‘ستمبر نیٹ’ نیوزسائٹ کے مطابق عمران شہر میں ایک جنازے کی تعزیتی تقریب کے دوران بجلی گِرنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔
