English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں سیلاب ،20 افراد ہلاک متعدد زخمی

القمر

 افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب صوبہ لوگار میں  دو روز قبل ہوئی شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے  20 افراد ہلاک ہو گئے۔

 صوبائی گورنر مولوی عنائیت اللہ سُچہ بت  نے  اپنے پریس بیان میں بتایا کہ  دو رز قبل شروع ہونے والی شدید بارشوں سے سیلاب  کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 20 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔

گورنر نے  یہ بھی بتایا کہ 3 ہزار سے زائد  مکانات بھی تباہ ہو چکے ہیں۔

 صوبائی شعبہ انسداد قدرتی آفات کے صدر مولوی عبداللہ مفکر کا کہنا ہے کہ  سیلاب کے باعث متعدد دیہاتوں میں آبادی محصور ہو گئی ہے ۔

 طالبان حکومت کے  ادارہ برائےانسداد قدرتی آفات کے  ترجمان محمد نسیم حقانی کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران سیلابوں سے 165 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں ایکڑ اراضی بھی  ناقابل استعمال بن گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے