یورپ میں 15 اگست بروز سوموار سے قدرتی گیس کی منڈی میں220،11 یورو میگاواٹ آوور سے خریدی و فروخت کی جانے والی قدرتی گیس کی قیمت آج سے 28،6 فیصد اضافے کے ساتھ 283،20 یورو میگاواٹ آوور ہو گئی ہے۔
ہالینڈ میں یورپ کے ورچوئیل قدرتی گیس تجارتی مرکز TTF میں نافذ العمل ستمبر ڈیٹڈ گیس کنٹریکٹ قیمت آج سے پر میگاواٹ آوور 266،75 یورو سے خرید و فروخت کے لئے پیش کی گئی ہے۔
قدرتی گیس کی منڈی نے گذشتہ ہفتے سوموار کے دن کا اختتام 220،11 یورو میگاواٹ آوور پر کیا اور آج کی قیمت 28،6 فیصد اضافے کے ساتھ 283،20 یورو تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یورپ کے لئے روسی گیس پائپ لائن سے 31 اگست تا 2 ستمبر تک گیس کی ترسیل بند رہنے کا اعلان قیمتوں میں اس اضافے کا سبب بنا ہے۔ اس کے علاوہ موسم گرما کے شدید گرم ہونے کی وجہ سے دریاوں کے خشک ہونے اور رسد کے مسائل کا سامنا کرنے والے علاقے میں طلب میں مستقل اضافہ بھی قیمتوں کو چڑھا رہا ہے۔
