English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آذربائیجان کے جنگلات میں آگ پر قابو پالیاگیا

القمر

آذربائیجان نے ملک کے شمال میں جنگل کی آگ مکمل طور پر بجھا دینے سے آگاہ کیا ہے۔

ہنگامی حالات کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ٹیموں کے مربوط کام کی بدولت آگ کو بڑے علاقوں تک پھیلنے سے  روک دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیزین، شبران، خاچماز اور گوبا  کے  جنگلاتی علاقوں اور ان کے گردونواح میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے۔

آذربائیجان کے شمالی علاقوں میں 15 اگست کو آگ بھڑک اٹھی تھی اور جنگلات سمیت 5 ہزار ہیکٹر اراضی جل  کر خاکستر ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے