ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں خاکروبوں کی ہڑتال

سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں بہتر اجرت کے مطالبے پر خاکروبوں  کی 12 روزہ ہڑتال کے باعث گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں ۔

عالمی شہرت یافتہ "ایڈنبرا فرنج فیسٹیول” کے دوران لیے گئے ہڑتال کے فیصلے کی وجہ سے دارالحکومت کی کئی گلیوں اور چوکوں میں کچرے کے ڈھیر لگے  ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔

ایڈنبرا کونسل نے 5 فیصد نئے اضافے کی تجویز دی  تھی  جسے ٹریڈ یونینز GMB اور Unite  نے مسترد کردیا ہے۔

ابھی تک یونینز  کی  ہڑتال میں  مزید    اضافہ ہونے کا کڈشہ ظاہر کیا جا رہا ہے  جبکہ یہ ہڑتال  چوتھے دن  میں داخل ہوچکی ہے۔

کچرا اٹھانے والوں کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال 30 اگست تک جاری رہنے کی امید ہے۔

شہر کے کئی علاقوں میں جمع کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے حفظان صحت اور صحت کے مسائل پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔

ایڈنبرا فرنج  جسے دنیا کے عظیم ترین فیسٹویل کی حیثیت حاصل ہے ، اس فیسٹویل  کی وجہ سے   بڑی تعداد میں  مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے  ساتھ ساتھ بہت سے فنکاروں کی میزبانی   بھی کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں