English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی گزشتہ 7 ماہ کے عرصے میں  سیاحوں  کی تعداد 23 ملین سے تجاوز کرگئی

القمر

ترکی میں  سال کے 7 ماہ کے عرصے میں آنے والے  سیاحوں  کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 128.28 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 23  ملین  30 ہزار 209 تک پہنچ گئی ہے ۔

ثقافت اور سیاحت کی وزارت نے سال کے جنوری سے جولائی کی مدت میں ملک آنے والے سیاحوں کی تعداد کے اعداد و شمار  کو پیش کیا ہے۔

اس کے مطابق گزشتہ سال کے 7 ماہ کے عرصے کے مقابلے میں جنوری تا جولائی کے عرصے میں  سیاحوں کی تعداد میں 128.28 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 23  ملین  30 ہزار 209  تک پہنچ گئی ہے۔

ترکی میں سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں جرمنی  جسکے سیاحوں کی تعداد  میں   گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 137.36 فیصد اضافہ ہوا ہے  2   ملین  992 ہزار 551 افراد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے  جبکہ  روسی فیڈریشن 41.36 کے اضافے کے ساتھ  ملین  197 ہزار 331 افرادکے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ  2036 فیصداضافے  اور ایک ملین  810 ہزار 248 افراد کے اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ کے بعد بلغاریہ اور ایران کا نمبر آتا ہے۔

اس سال جولائی میں ترکی نے گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 52.84 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ملین  65 ہزار 129 سیاحوں کی  میزبانی کی۔

ماہ جولائی میں سب سے  زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں جرمنی 962 ہزار 3 افراد کے ساتھ پہلے، روسی فیڈریشن 741 ہزار 419 افراد کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ 545 ہزار 973 افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

برطانیہ  کے بعد ہالینڈ اور بلغاریہ کا نمبر آتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے