روس کے ممتاز سیاسی مبصر الیکسینڈر ڈوگن نے اپنی صاحب زادی دریا ڈوگینہ کی کار بم حملے میں ہلاکت کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے ناقابل برداشت واقعات میری ہمت پست نہیں کر سکتے۔
الیکسینڈر ڈوگن نے اس حملے کا ذمے دار یوکرین کو قرار دیتےہوئے کہا کہ جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ یوکرینی نازی اقتدار کے دہشتگردانہ حملے میں میری بیٹی ہلاک ہو چکی ہے ،میری بیٹی کا قتل روس کے دشمنوں نے کیا ہےلیکن اس قسم کے دلبرداشتہ واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکیں گے۔
ڈوگن نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے خون کا بدلہ نہیں لوں گا ،ہمیں صرف جیت کی ضرورت ہے۔
ڈوگن نے بتایا کہ وہ آج اپنی بیٹی کی آخری رسومات ادا کریں گے۔
