English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان، سیاسی، اقتصادی، فوجی کسی اعتبار سے بھی ہمارا ہم پلّہ نہیں ہے: ایردوان

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "یونان، ہمارے ائیر زون کی خلاف ورزیوں اور ہمارے طیاروں   کے ساتھ چھیڑ خانیوں جیسے مخاصمانہ روّیے کو ایس۔300 راڈار تعاقب کی سطح پر لا کر، نیٹو اور اس کے اتحادیوں کو للکار رہا ہے”۔

صدر ایردوان نے 30 اگست یومِ ظفر کی مناسبت سے منعقدہ کانسرٹ سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے، یونانی افواج سمیت دشمن قوّتوں کے خلاف لڑے گئے عظیم محاربے اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی فتح  کی 100 ویں سالگرہ کی یاد دہانی کروائی اور حالیہ دنوں میں یونان کے ساتھ درپیش کشیدگی پر بات کی۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "یونان ناں تو سیاسی، ناں  اقتصادی اور ناں ہی فوجی حیثیت سے ہمارا ہم پلّہ  ہے۔ ہم، بالکل ایک صدی قبل کی طرح آج بھی، یونان کو استعمال کر کے ہمارے ملک کا وقت اور توانائی ضائع کروانے کے خواہش مندوں کی اصل نیت سے واقف ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ یونان ہمارے ائیر زون کی خلاف ورزیوں اور ہمارے طیاروں کے ساتھ چھیڑ خانیوں جیسے مخاصمانہ روّیے کو ایس۔300 راڈار تعاقب  کی سطح پر لا کر نیٹو اور اس کے اتحادیوں کو للکار رہا ہے۔ امریکہ نے جو ایف۔35 ہمیں نہیں دئیے تھے انہیں یونان کو دے کر روسی فضائی دفاعی سسٹموں کے ان طیاروں کے ساتھ ایک ہی صف میں شامل ہونے کا راستہ اپنے ہاتھوں کھول دیا ہے۔ یہ ہمیں ایف۔35 نہیں دیتے، روس سے حاصل کردہ ایس۔400 کے خلاف ردعمل دکھاتے ہیں ، ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔ ہم سے دُور رکھے جانے والے ہر اسلحے کو ہم خود تیار کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے