English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘ماحولیاتی تباہی کے ذمہ دار ہم ہیں’ برطانوی پارلیمنٹرین کا عالمی برادری سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

القمر

برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے قرضے فوری طورپر معاف کرے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری فوری طور پر قرضے معاف کرے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح 27 فیصد پر ہے اور قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

اس قبل بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے کہا تھا کہ گرین ہاﺅس گیس کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے تاہم وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک کی فہرست میں 10 اولین ملکوں میں شامل ہے اور پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کا دنیا میں ہونے والی زہریلی گیسوں کے اخراج میں کردار صرف ایک فیصد ہے جبکہ دنیا کے امیر لوگ جن کا کردار 50 فیصد ہے وہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ ان امیر لوگوں پر گلوبل ویلتھ ٹیکس کا نفاذ کیا جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 20 سالوں میں پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے سالانہ 14 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

امیر ممالک جن میں امریکہ، کینیڈا، جاپان اور مغربی یورپ کے ممالک شامل ہیں جو دنیا کی آبادی کا صرف 12 فیصد ہیں ان کا زہریلی گیسوں کے اخراج میں حصہ 50 فیصد ہے جبکہ 2020 کے ڈیٹا کے مطابق چین، امریکہ کے مقابلے میں اڑھائی گنا زیادہ زہریلی گیسوں کے اخراج کا باعث بن رہا ہے، جس کی وجہ سے دنیا کا درجہ حرارت 1.1 سینٹی گریڈ بڑھا ہے اسی وجہ سے دنیا میں تباہ کن بارشیں ہو رہی ہیں۔

پاکستان کے شمالی علاقوں میں آٹھ ہزار سے زیادہ گلیشیئر موجود ہیں جو تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے