جنوبی سوڈان کے کچھ علاقے، جہاں سیلاب کی وجہ سے سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے کو”قومی آفت زدہ زون” قرار دے دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات مائیکل ماکیوئی لوتھ نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ اپر نیل اور بحر الغزل کو "قومی آفت زدہ زون” قرار دیا گیا ہے۔
لوتھ نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ہزاروں اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
صدر سلوا کیر مایارڈٹ نے 9 ستمبر کو سیلاب کی تباہی کی وجہ سے انسانی امداد کی اپیل کی تھی ۔
