وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ "اگر آپ دوسروں کے حساب و کتاب کے آلہ کار بنتے ہوئے چالیں چلیں گے تو پھر آپ کو ان کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ "
جناب چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں ایک سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ”سب لوگ اپنی سوچ خود بنائیں۔ ہم خاص طور پر یونان سے کہتے ہیں کہ دوسروں کے پیادے نہ بنو، اشتعال انگیزی سے باز رہو، کیونکہ ترکیہ کی دوستی قدیم ہے اور اس کی دشمنی شدید ہے۔ اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں۔”
"جب کہ ہم کہتے ہیں کہ ہمیں بحیرہ ایجین کے دونوں طرف کے ہمسائیوں کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے، تو یونان ابھی بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ اگر آپ دوسروں کے اکسانے پر مہم جوئی کا آغاز کرتے ہیں، تو آپ کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ یہ یونان کے لیے ایک انتباہ ہے۔ "
