English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ، خاتون اول ترکیہ امینہ ایردوان کو امریکہ میں ایک اور ایوارڈ

القمر

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ  ایردوان نے۔ کونسل آف مسلم آرگنائزیشنز کے زیر اہتمام  نیویارک میں منعقدہ تقریب میں سماجی منصوبوں، تعلیم، ماحولیات اور انسانی امداد کے شعبوں میں مسلم خواتین کو دیا جانے والا "بین الاقوامی کامیابی اور معاشرے کا تعاون ’’ایوارڈ‘‘ حاصل کیا ہے۔

تقریب میں خاتون اول امینہ  ایردوان کا استقبال   سیکرٹری جنرل اسامہ جمال نے کیا اور  ہال میں موجود مہمانوں  نے ان میں کافی دلچسپی ظاہر کی۔

ایوارڈ کی تقریب کے بعد اپنے خطاب میں خاتون اول نے کہا کہ میں یہ قیمتی ایوارڈ دنیا کے ضمیر کی حیثیت کے حامل  اپنے ملک کے نام پر  قبول کرتی ہوں ۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد پر کونسل آف مسلم آرگنائزیشنز کا شکریہ بھی  ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی امداد میں ترکیہ کا تجربہ خارجہ پالیسی سے کہیں زیادہ ہے اور یہ "ترک عوام کے ضمیر کا کمپاس” ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے