English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خفیہ معلومات کو اپنے گھر لیجانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ جو بائیڈن

القمر

امریکی صدر جو بائیڈن نے سابقہ صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب  سے خفیہ دستاویز کو اپنے  پاس محفوظ رکھنے کو”غیر ذمہ دارانہ” فعل قرار دیا ہے۔

امریکی سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل کے نیوز پروگرام "60 منٹس” پر تبصرہ کرتے ہوئے، بائیڈن نے 8 اگست کو پام بیچ میں ٹرمپ  کے  بنگلے  کی تلاشی کے دوران ایف بی آئ کے ایجنٹوں کو ملنے والی خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیا۔ 

بائیڈن نے کہا جب انہوں نے سنا کہ چھاپے میں خفیہ دستاویزات ملی ہیں تو  وہ حیرت زدہ ہو گئے ۔”کوئی کس طرح اس حد تک غیر ذمہ دار ہوسکتا ہے؟”انہوں نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ انہیں چھاپے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے بارے میں محکمہ انصاف کے فیصلے میں شامل نہ ہونے کے لیے دستاویزات کے مندرجات کے بارے میں مطلع نہیں کرنا چاہتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے