English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ بینک کا پاکستان کی امداد کیلیے 2 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان

القمر

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی امداد کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ہنگاموں منصوبوں منصوبوں سے 2 ارب ڈالر مختص کیے جارہے ہیں۔

ہفتے کو خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی۔بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارنے اس موقع پر ملک کو درپیش موجودہ معاشی چینلجز سے آگاہ کیا۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت ان مسائل سے واقف ہے اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو پائیدار نمو کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔بیان میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ نے ورلڈ بینک کی ٹیم کو ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نیجی بینہیسن نے اسحق ڈار کو وزیر خزانہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور پاکستان میں عالمی بینک کے جاری پروگرامز اور مستقبل میں تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔خزانہ ڈویژن کے بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ ورلڈ بینک پاکستان کو تعاون فراہم کرنے کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ورلڈ بینک کے تحت جاری منصوبوں کے ہنگامی اقدامات سے 2 ارب ڈالر فنڈز مختص کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی صورت حال کی وجہ سے رواں برس ڈیڑھ ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اصلاحاتی ایجنڈا آگے بڑھانے اور ملک کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں معاونت فراہم کرنے پر عالمی بینک کے کردار کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے