English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سہ فریقی سیریز؛ پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

القمر

کرائسسٹ چرچ: سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قومی کھلاڑی محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ نے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دینے کے لیے بھرپور مدد فراہم کی۔ 

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

 کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمن 25، ڈیون کانوے 14 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی بالرز نے میچ کے اختتامی لمحات نے شاندار بالنگ کا مظارہرہ کیا اور آخری 5 اوورز میں محض 33 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابراعظم 15، محمد رضوان 34 جبکہ شان مسعود 19 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم محمد نواز کی مزاحمتی اننگز کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ نوجوان بیٹر حیدر علی نے 31 جبکہ افتخار احمد 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کیوی بالرز کی جانب سے مچل بریسول نے 2 جبکہ اِش سودھی، ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے