ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں ہاٹ ائیر بلون پھٹ گیا، 2 ہسپانوی سیاح ہلاک

استنبول:ترکیہ میں ہاٹ ائیر بلون لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہو نے کے نتیجے میں 2 ہسپانوی سیاح ہلاک ہوگئے۔

ترکیہ کے علاقے کیپاڈوکیا ہاٹ ائیر بلون کی اڑان کیلئے جانا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں آسمان کا منظر رنگ برنگے بلون کی وجہ سے انتہائی خوبصورت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ہاٹ ائیر بلون سورج طلوع ہونے کے وقت فضا میں بلند ہوا تھا جس میں عملے سمیت 28سیاح سوار تھے جبکہ بلون کو لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا جس میں کئی سیاح زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد سیاحوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپین سے تعلق رکھنے والے 2سیاح جانبر نہ ہوسکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بلون کو حادثہ اچانک تیز ہوا کے چلنے سے پیش آیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں