ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات

لاہور:گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے لاہور میں فرانس کے سفیر نے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے فرانسیسی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان کی حمایت کرنے پر فرانسیسی حکومت کے مشکور ہیں۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے  کہا کہ امید ہے کہ فرانس جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں